پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسز کاعالمی دن (کل )منایا جائیگا

 
0
724

لاہور 11مئی (ٹی این ایس)پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسز کاعالمی دن کل( ہفتہ ) 12مئی کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں سرکاری و نیم سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد نرسنگ کے شعبہ کی اہمیت و افادیت ، نرسز کی خدمات کا اعتراف ، انہیں درپیش مسائل و مشکلات اور نرسنگ کے شعبہ میں جدید تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر روشنی ڈالنا ہے۔ اس موقع پر دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے نرسز کی پیشہ وارانہ خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا ۔ نرسز کے عالمی دن کے موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کرے گا۔