کراچی میں عرصے بعد امان آیا، نہیں چاہتے 12 مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو: سہیل انور سیال

 
0
290

کراچی مئی 11(ٹی این ایس): وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑےعرصے بعد امن وامان واپس آیا، نہیں چاہتے 12 مئی جیسا واقعہ دوبارہ ہو.تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہرکسی کوسیاست کرنے کی اجازت ہے.انھوں نے ایم کیو ایم کے ارکان سے سیکیورٹی واپس لینے کے معاملے پر کہا کہ ایم کیوایم ارکان اسمبلی کی سیکیورٹی وزیراعلیٰ نے واپس لی، سیکیورٹی عدالتی حکم کے مطابق واپس لی گئی، ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی سے 70 گارڈ، پیپلزپارٹی سے 74 گارڈ واپس لئے گئے.یاد رہے کہ کل بجٹ کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی تھی، جس پر ایم کیو ایم کی جانب سے شدید تنقید کی گئی.ایک سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ ہمیں‌ 12 مئی کے چھ ماہ بعد حکومت ملی، اس عرصے میں بہت سے ثبوت مسخ کئے گئے، دو تین روز پہلے بھی دو پارٹیوں میں تصادم ہوا تھا، نہیں چاہتے تھے کہ اس بار 12 مئی پر ایسا واقعہ ہو.ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں رہنےوالے پختون ہمارے بھائی ہیں، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات پر کارروائی کی گئی، ہم پختونوں کے نہیں، جو ملک کے خلاف ہے، ہم اس کے خلاف ہیں یاد رہے کہ کل صدر کے علاقے ایمپریس مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم کی ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران پر تشدد احتجاج میں پھل فروش جاں بحق ہوگیا تھا.