جناح ٹاوٴن، مسلح تصادم دو افراد جاں بحق دو زخمی

 
0
348

کوئٹہ،مئی 11(ٹی این ایس) : جناح ٹاوٴن میں مسلح تصادم دو افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں منیر احمد اور عبدالطیف شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطا بق سردار سعادت محمدزئی اور عبدالغنی زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا ۔ فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی  کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئیں ۔ پولیس نے دونوں گروپوں میں مسلح تصادم پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔