آپریشن ردالفساد کے تحت بلوچستان اور پنجاب میں چھہ مقامات پر فورسز کی کاروائیاں، 6 دہشت گرد 12، اعانت کارگرفتار، بڑی مقدار میں ہتھیار وگولہ بارود برآمد

 
0
278

کوئٹہ، دسمبر 11 (ٹی این ایس): ایف سی بلوچستان نے آپریشن ردالفساد کے تحت صوبہ کے تین علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے    تصف درجن دہشت گردوں کو  گرفتار کر لیا ہے۔ آئی ایس آر کے مطابق  ایس سی نے رستم دربار، ڈیرہ بگٹی اور کلی دیبا کےعلاقوں میں یہ آپریشز کئے اور تحریکِ طالبان سے وابستہ 6 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ دہشت گردوں کے قبضہ سے خودکار بندوقیں،  بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹر اور کمیو نیکیشن کے آلات برآمد کئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز نے بھی پولیس کے ہمراہ اٹک، راولپنڈی اور سرگودھا میں  انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے 12 برسرِ زمین اعانت کاروں کو گرفتار کر لیا۔ انکے قبضہ سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔