دارالحکومت کے پوش سیکٹروں میں  شیشہ سنٹرز پر  پولیس کے چھاپے ، 26 افراد گرفتار

 
0
1550

اسلام آباد، دسمبر 11 (ٹی این ایس): دارالحکومت کے پوش سیکٹروں میں پولیس نے جراتمندانہ کاروائی کرتے ہوئے  شیشہ سنٹرز پر چھاپے مارے اور  26 افراد کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق سلطان  اعظم تیموری نے آئی جی اسلام آباد کا چاررج سمبھالتے ہی اپنے ظاہر کردہ عزم کے مطابق پولیس کو جرائم کے خلاف متحرک کردیا ہے۔

آئی جی کی ہدایت پر ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ، اے سی سٹی سعد اور ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ زوہیب رانجھا کی نگرانی میں پولیس ٹیموں نے ایف سکس اور ایف سیون میں واقع ایمبیسیڈرہوٹل روف ٹاپ اور کازے ٹی پر ریڈ کیااور موقع پر شیشہ کا نشہ کرتے ہوئے 26 افراد کو دھر لیا ۔

آئی جی سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ  شیشہ نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے اور یہ نشہ فراہم کرنے والے تمام مراکز  کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔