پاکستان دشمنی پر مبنی سیاست ذدہ بھارتی کرکٹ  بورڈ پاکستان کے بجائےافغانستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے تیار

7
319

ممبئی ، دسمبر 11 (ٹی این ایس): پاکستان دشمنی پر مبنی سیاست ذدہ بھارتی کرکٹ  بورڈ ،آئی سی سی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے مسلسل  انکاری مگرافغانستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہے۔

آئر لینڈ کے ساتھ ہی آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل جانے کے بعد افغانستان کی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کی کوششوں میں تھی جو اب پوری ہوچکی ہے۔

بھارت کر کٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈزجلد ہی ٹیسٹ سیریز کے لئے تاریخوں اور وینوزکے حوالے سے بات ہوگی ،تاہم انہوں نے یہ کنفرم کیا کہ اس سیریز کوبھارت میزبانی کرے گا۔
افغانستان کے ساتھ آئر لینڈ  کو بھی ٹیسٹ سٹیٹس مل گیا ہے اور اسکی ٹیم مئی میں پاکستان کے ساتھ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔
اس سے قبل زمبابوے کے ساتھ افغانستان کی ٹیسٹ سیریزطے تھی لیکن زمبابوے کے جانب سے ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے بعد یہ سلسلہ رک گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here