بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کوچاروں شانے چت کرکے  اننگز اور239رنز سے شکست دیدی

 
0
930

ناگپور، نومبر 27 (ٹی این ایس):  بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کوچاروں شانے چت کرکے  اننگز اور239رنز سے بدترین شکست دیکر 3میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔

یہاں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز ایک وکٹ کے نقصان پر 21رنز اننگز کا آغاز کیا تو کوئی بھی سری لنکن بلے باز بھارتی بالرز کا جم کر سامنا نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے سری لنکا کی وکٹیں گرتی رہیں اور پوری سر ی لنکن ٹیم166رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندیمل61رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر بلے بازوں میں لکمل31،تھرمانے23،کارونا رتنے18،شانکا17اورمیتھیوز10رنز بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے4،اشانت شرما،رویندرا جدیجہ اور امیش یادیو نے2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں205رنز بنا سکی تھی جس کے جواب میں بھارت نے 6وکٹوں کے نقصان پر 610رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو میچ میں213رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ2دسمبر سے کھیلا جائے گا۔