ڈیجیٹل اقامہ، پولیس اہلکار کو دکھایا جا سکتا ہے؟

 
0
68
سعودی وزارت داخلہ نے مملکت میں مقیم غیرملکیوں کےلیے بھی ابشرپلیٹ فارم پرڈیجیٹل اقامے کی سہولت فراہم کردی ہے۔
ماضی میں یہ سہولت صرف سعودی شہریوں کے لیے ہی مخصوص تھی جس کے تحت شہری ڈیجیٹل شناختی کارڈ کومتعلقہ اداروں میں استعمال کرسکتےتھے۔
ابشرپلیٹ فارم پرموجود ڈیجیٹل اقامے کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے آف لائن بھی دیکھا جاسکتاہے۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اقامہ ضرورت پڑنے پرمتعلقہ سیکیورٹی اداروں کو دکھایا جاسکتا ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اقامہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ نئی سہولت ہے جو مملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کی شناخت ہوتی ہے۔
 کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کے طلب کرنے پراسے ڈیجیٹل اقامہ دکھایاجاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل اقامہ وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے جاری کیاگیا ہے جو سرکاری شناختی دستاویز ہی ہے۔
واضح رہے حال ہی میں سعودی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کے لیے ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے۔ اگرچہ توکلنا ایپ اورابشر پرڈیجیٹل اقامہ کافی عرصہ قبل اپ لوڈ کیا تھا تاہم اسے متعلقہ اداروں کو پیش نہیں کیاجاسکتاتھا۔
اب وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکیوں کویہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فونز پرابشرایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کومطلوبہ ادارے کوپیش کرسکیں۔
ابشرایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اقامہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے طریقہ کارکو بھی انتہائی سادہ اورآسان رکھا گیاہے۔ اپنے اسمارٹ فون پرابشرایپ انسٹال کرنے کے بعد اس میں لاگ ان کیا جائے۔
ایپ پرلاگ ہونے کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اقامہ کے آپشن کو کلک کریں جس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کااوپن ہوجائے جائے۔ ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کے نیچے ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کا استمارہ ’ملکیتی کارڈ‘ بھی فراہم کیا گیا ہے۔
ابشر کی انتظامیہ کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ ابشرایپ سے لاگ آوٹ ہونے کے بعد بھی آپ ڈیجیٹل اقامہ  اوپن کرسکتے ہیں اس کےلیے ہربار ابشرایپ پرلاگ ان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔