رینجرز نے ہیڈ سلیمانکی کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا

 
0
358

اوکاڑہ ،نو مبر 27(ٹی این ایس):رینجرز نے ہیڈ سلیمانکی کے قریب بھارتی ڈرون مار گرایا ۔تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تو بھارت کی در اندازی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لیکن بھارت اب بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزیاں بھی کرنے لگا ہے ۔تازہ ترین واقعے کے مطابق بھارت کی جانب سے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پرپاکستانی سرحد میں ڈرون داخل کیا گیا ۔جیسے ہی بھارتی ڈرون پاکستان کی سرحد میں داخل ہوا رینجرز نے اسکو نشانہ بنایا اور مار گرایا ۔بھارتی ڈرون کا ملبہ پاکستانی سرحد پر رینجرز کی چیک پوسٹ کے قریب ہی گرا جس کو رینجرز حکام نے قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔