کوئٹہ میں مسافر بسوں میں تصادم ،8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

 
0
6618

کوئٹہ ،اکتو  بر07(ٹی این ایس):کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں مسافر بسوں میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی جبکہ 8افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے دشت میں دو مسافر بسوں کے بیچ ہونے والے خوفناک تصادم میں 8افراد جان بحق جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں ۔ریسکیو ٹیموں نے وہاں پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے تا کہ انکو بروقت ابتدائی طبی امداد دی جا سکے ۔کچھ زخمیوں کی حالت کا فی تشوشناک بتائی جا رہی ہے ۔لیویز کے اہلکار بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں ۔