پاکستان کی 70سالہ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان آرمی اور صوبائی حکومت کا بلوچستان میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد

 
0
13324

کوئٹہ اگست 11(ٹی این ایس) پاکستان کی 70سالہ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان آرمی اور صوبائی حکومت نے بلوچستان میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا ہے، اسپورٹس فیسٹیول اور ایجوکیشن گالا نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے، آزادی تقریبات کے سلسلے میں آزادی میلہ ایوب اسٹیڈیم میں طے شدہ ہے، 13اور 14اگست کی رات کو بگٹی اسٹیڈیم میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی 70سالہ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان آرمی اور صوبائی حکومت نے بلوچستان میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا، اسپورٹس فیسٹیول اور ایجوکیشن گالا نوجوانوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے،کھیلوں کے مقابلوں میں بلوچستان کے ہر ضلعے سے نوجوانوں نے کرکٹ، ہاکی، باکسنگ، فٹبال، ٹینس کے مقابلوں میں زور و شور سے حصہ لیا جبکہ ایجوکیشن گالا میں کوئز مقابلہ ،کہانی لکھنا، شاعری، فوٹو گرافی، سائنس اور فائن آرٹس کے مقابلے ہوئے، آزادی تقریبات کے سلسلے میں آزادی میلہ ایوب اسٹیڈیم میں طے شدہ ہے، 13اور 14اگست کی رات کو بگٹی اسٹیڈیم میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔