اسلام آباد اگست 11(ٹی این ایس) اسلام آباد پولیس رینجرز اورحساس اداروں نے اسلام آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس رینجرز اورحساس اداروں نے اسلام آباد میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران 170 گھروں اور 250 افراد کو چیک کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پولیس رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن تھانہ کراچی کمپنی کے علاقوں پشاور موڑ،مشرف کالونی،مسکین کالونی،گیسٹ ھاوسز،جی نائن مرکز اور دیگر علاقوں میں کیا گیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ۔