بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 4ملازمین کو برطرف کردیا ہے ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

 
0
490

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس) : وزیراعظم کی معاون خصوصی اور چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سری ملازمین سے چار لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں اور چار ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی جاری ہے۔
خود بے نظیر انکم سپورٹ میں ملازمت کرنے اور مراعات لینے والے چھ میں سے چار افسران کو برطرفی کر کے چار لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادیئے ہیں۔ وفاقی صوبائی اور دیگر وزارتوں کے ملازمین کے خلاف کارروائی متعلقہ ادارے کریں گے۔انہوںنے کہا کہ جنوری سے بیواؤں کا سروے شروع کررہے ہیں جبکہ ایس ایم ایس سروس بھی شروع ہو جائے گی۔