اسحاق ڈار کا مکان کتنے کروڑ میں نیلام ہونے جا رہا ہے؟

 
0
294

لاہور جنوری 18 (ٹی این ایس): پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لاہور میں واقع ماڈل ٹاون میں گھر نیلامی کے لئے تیار ہے۔حکومت کی جانب سے اس کی نیلامی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد کچھ لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔انڈیپینڈینٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق اس گھر کی اب تک قیمت 18 کڑور50 لاکھ رکھ دی گئی ہے لیکن ابھی تک اس کو فروخت نہیں کیا گیا۔
اسی موضوع پر مقامی پراپرٹی ڈیلر کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس گھر کو پیچا جائے گا، صرف 2 سے3 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا ہے اور ابھی تک اس کی قیمت18 کروڑ 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے لیکن ابھی تک یہ گھر فروخت نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اسحاق ڈار اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں، لندن میں مقیم اسحاق ڈار کرپشن الزاما ت میں پاکستان سے مفرور ہیں ، نیب اور عدالت کے بار بار بلانے پر بھی انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
رہنما مسلم لیگ ن اور پاکستان کے سابق وزیر خزانہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں جس کی وجہ سے انہیں بار بار نیب نے طلب کیا۔اسحاق ڈار کے پاکستان نہ آنے اور کسی بھی کارروآئی کا سامنا نہ کرنے پر نیب کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ان کی تمام جائیداد کو بیچ دیا جائے گا جس کے بعد سارا پیسہ قومی خزانے میں بھیج دیا جائے گا۔اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے مقامی پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ ابھی تک زیادہ لوگوں نے اسے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیااور بہت سے لوگ اس ڈر سے بھی نہیں خرید رہے کہ انہیں ڈر ہے کہ کہیں مستقبل میں یہ فیصلہ عدالت میں چیلنج نہ ہو جائے ۔
مزید بات کرتے ہوئے پراپرٹی ڈیلر کا کہنا تھا کہ ہم میں سے کسی کو نہیں پتہ کہ گھرکے اندر کیا ہے، گھر کس طرح کا بنا ہے، قیمت صرف زمین کی ہی لگائی جا رہی ہے کیونکہ نیب کے حکم کے مطابق گھر کے سارے کمروں کو سیل کر دیا گیا ہے۔