کرپشن مافیا کوختم کرنے کیلئے آخری حد تک لڑوں گا، عمران خان

 
0
537

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): وزیرعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن مافیا کوختم کرنے کیلئے آخری حد تک لڑوں گا، پاکستان مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا، مالیاتی خسارہ کم اورسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اب روزگارکے مواقع میسرآئیں گے اور معیشت ترقی کرےگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات پرغور کیا گیا۔ ملاقات میں جدید دورمیں میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کا کردار اور دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورتحال سے نکل آیا ہے۔ مالیاتی خسارہ کم اورسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
اس حکمت عملی سے روزگار کے مواقع میسرآئیں گے اور معیشت ترقی کرےگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان طبقے کو اس کامیابی کواجاگرکرنا چاہیے۔ حکومت نے نوجوانوں کے لیے قرضوں اور ہنرسیکھنے کی تربیت کے پروگرام متعارف کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب عوام کیلئے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجراء کیا۔ وزیراعظم ایک بار پھرعزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن اورمافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔
مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے شہری سلیمان خان کی جرات پر فخر کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری سلیمان خان کی جرات پر پوری قوم کو فخر ہے۔ سلیمان خان نے برفباری میں پھنسے افراد کی مدد کیلئے بڑی جرات دکھائی۔ بلوچستان کے شہری سلیمان خان نے برف میں پھنسے100 افراد کی جان بچائی۔ پوری قوم شہری سلیمان خان پرفخر کا اظہار کر رہی ہے۔