فیصل آباد سپیشل اکنامک زون کے تحت 70 ہزار نوکریاں پیدا کی جائیں گی

 
0
273

فیصل آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): حکومت کی جانب سے شروع کئے جانے والے پروگرام سپیشل اکنامک زون کے تحت 70 ہزار نوکریاں پیدا کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے تحت 4 لاکھ ان نوجوانوں کو اپنے ساتھ شامل کیا جائے گا جن کے پاس کسی قسم کا کوئی بھی ہنر موجود ہے، اس لئے حکومت کی جانب سے امید کی کرن دکھائی جا رہی ہے کہ اس پروگرام کے تحت 70 ہزار نوکریاں دی جائیں گی جس نے بے روزگاری میں واضح کمی نظر آئے گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے لئے ہمیں4 لاکھ نوجوان چاہیئے ہونگے جو کہ مختلف شعبوں میں ہماری مدد کریں گے اور انہی کی مدد سے مزید روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے تحت پاکستان میں 31 فیصد لوگوں کی تعداد ایسی ہے جنہوں نے اپنی نوکری سے ہاتھ دھویا ہے جبکہ دوسری جانب 83 فیصد لوگوں کی تعداد وہ ہے جن کو اپنی نوکری کا تحفظ نہیں ہے۔
ایسی صورتحال میں کہ جب نوکریاں نہ ہوں تو ایسے پروگرام نوجوانوں کے لئے حوصلے اور ہمت کا سبب بنتے ہیں۔حکومت کی جانب سے انہی عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے سپیشل اکنامک زون کا آغاز کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں نوکریاں دی جائیں گی اور ان کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ اس پروگرام کا انعقاد پاک چائینہ دوستی کی وجہ سے ہو رہا ہے جس کی سب سے بڑی مثال سی پیک ہے۔
اسی کی زیر نگرانی اس پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس پروگرام میں 357 بلین روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے نوکریوں کے مسائل کا حل نکلے گا۔حکومت کے اس پروگرام سے نوجوانوں میں ایک امید کی کرن جاگ گئی ہے جس کے بعد وہ پر امید ہیں کہ اس سپیشل اکنامک زون کے تحت انہیں نوکریاں مل جائیں گی۔