وزیراعظم نے سیلاب زدگان کیلئے سرکاری اداروں کی کاوشوں کو سراہا

 
0
589

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سرکاری اداروں اور ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے بڑے پیمانے پر تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کو بحال کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

تاہم سیلاب زدہ علاقوں میں ضروری سروسز کی بحالی کے لیے بڑے پیمانے پر قومی کوششیں جاری ہیں۔

این ایچ اے، ڈسکوز، پی ٹی اے اور دیگر وفاقی محکموں نے مشکلات کے باوجود بہترین کام کیا ہے اور بڑے پیمانے پر تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کو بحال کیا۔

انہوں نے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی یقیناً ایک بہت بڑا چیلنج تھا لیکن انہوں نے دن رات محنت کرکے بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا۔