پنجاب حکومت نے گند م پرڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی کا اجراء کردیا

 
0
321

اسلام آباد جنوری 18 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے عوامی ریلیف کے لئے گند م کی مد میں ڈیڑھ سو ارب روپے کی سبسڈی کا اجراء کردیا ۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے میڈیا کو بتایاکہ پچیس ہزار میٹرک ٹن گندم کے علاوہ جنوری میں گندم کی خریدار میں مزید چار ہزار میٹر ک ٹن کا اضافہ کیا گیاتاکہ مارکیٹ میں قلت ہونے پر اسے پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیس کلو آٹے کے تھیلے کا سرکاری ریٹ 805 روپے مقرر ہے ۔
انہوں تمام ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت کی کہ سرکار ی نرخوں پر آٹے کی فراہمی اور قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں ۔اپنے ضلع میں چیک پوسٹ قائم کی جائیں اورشہر سے باہر گندم اور آٹا لے کر جانے والی گاڑیوں کو پرمٹ جاری کئے جائیں ۔بغیر پرمٹ پکڑی جانے والی گاڑیوں کو آف لوڈ کر کے آٹا وہاں پر موجود مخصوص پوائنٹس پر آٹھ سو روپے فی بیس کلو کے حساب سے فروخت کر دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔