ہم امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

 
0
366

راولپنڈی اگست11(ٹی این ایس)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجر علی سلمان شہید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ آرمی چیف نےمیجر علی سلمان شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ میجر علی  سلمان نے   ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر حال میں امن کو بحال اور قانون کی حکمرانی لانا ہو گی۔ امن کی بحالی اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔ قیام امن کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔ قوم متحد اور اپنے شہدا کو عزت اور مقام دیتی ہے۔