اسلام آباد اگست 11(ٹی این ایس) اسلام آباد تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں پولیس کی بروقت کارروائی سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ناکام بنا دی گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے میں مسلح شخص گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے ۔ تاہم موٹر سائیکل سوار کے شور مچانے پر پٹرولنگ پر موجود پولیس ملازمین کی بروقت کارروائی نے واردات کو ناکام بنا دیا ۔
زرائع نے ٹی این ایس کو بتایا ہے کہ ملزمان نے پولیس ملازمین کے تعاقب کرنے پر فائرنگ کر دی مگر پولیس ملازمین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔ کراس فائرنگ کےنتیجے میں ایک کنسٹیبل سلیم اور موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگل میں فرارہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس کا سرچ آپریشن جا ری ہے