حکومت کاپیپلزپارٹی سے رابطہ، ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں ایک موقف اپنانا چاہیے،احسن اقبال

 
0
357

اسلام آباد نومبر 26(ٹی این ایس) حکومت نے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں ایک موقف اپنانا چاہیے اس حوالے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے بتایا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے انہیں فون کیا ہے اور فیض آباد آپریشن پر اعتماد میں لیا ہے احسن اقبال نے بتایا کہ چار افراد فیض آباد نہیں چوہدری نثار کے گھر حملے میں جاں بحق ہوئے خورشید شاہ کے مطابق حکومت نے ملکی حالات پر مشورہ مانگا ہے میں نے اپنی پارٹی کی طرف سے کہا ہے معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میں دھرنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ معاملات بات چیت سے حل کرنے میں معاونت کریں۔