پی ٹی اے نے ملک میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دے دیا

 
0
387

اسلام آباد نومبر 26(ٹی این ایس)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز اسلام آباد میں مذہبی جماعت پر پولیس اور ایف سی کے آپریشن کے فوری بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر پابندی لگادی گئی تھی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 24 گھنٹے سے زائد کی پابندی کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس کی بحالی کا حکم دیدیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا سائٹس بحال کی جارہی ہیں جن میں فیس بک، ٹوئٹر، انسٹاگرام ، یوٹیوب اور دیگر سائٹس شامل ہیں۔