نیب کی سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے خلاف کرپشن کیس کی منظوری

 
0
264

اسلام آباد 03 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سابق وزیر خزانی اسحٰق ڈار اور سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔

اس ضمن میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اسلام آباد میں واقع نیب ہیڈکوارٹرز میں ہوا جس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاؤ نٹبلٹی نیب،ڈی جی آپریشن نیب،ڈی جی نیب راولپنڈی،اور دیگر سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 7 انکوائریز کی منظوری دی گئی جن میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر زید ٹی بی ایل سید طلعت محمود اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت 466 ارب روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے۔