اسلام آباد اگست 4(ٹی این ایس): ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)نے پہلی مرتبہ دل کی شریانوں میں ڈالنے والی اسٹنٹ کی قیمت مقررکرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اتھارٹی کی طرف سے یہ اقدام سپریم کورٹ کے حکم پرکیاگیا،زرائع کو دستیاب نوٹیفکیشن کے مطابق امریکا کی ایف ڈی اے سے منظور شدہ تھرڈجنریشن ڈرگ الیوٹنگ اسٹنٹ جو زینگ ایکسپڈیشن (ایبٹ) اور ریزولوٹ اونکس(میڈ ٹرانک)کمپنی کے تیارکردہ ہے کی قیمت ایک لاکھ روپے، یورپ اور جاپان ایف ڈی اے سے منظورشدہ ڈرگ الیوٹنگ اسٹنٹ جوالٹی ماسٹر(ٹیریمو جاپان)اوربائیو فریڈم (بائیوسنسر) کمپنی کاتیارکردہ ہے کی قیمت95ہزار روپے مقررکی گئی۔یو کے اور یورپی ایف ڈی اے سے منظورشدہ سیکنڈ جنریشن ڈرگ الیوٹنگ اسٹنٹ جوزینک پرائم (ایبٹ) کروفلیکس (بی براون) اور پرومس پریمیئر کمپنی کے تیارکردہ ہے کی قیمت67 ہزار روپے مقررکی گئی۔یوای اورجاپان ایف ڈی سے منظور شدہ فرسٹ جنریشن اسٹنٹ جو پرومس ایلیمنٹ(بوسٹن سائنٹیفک) نوبوری( ٹیریمو) جاپان کمپنی کے تیارکردہ ہے کی قیمت50 ہزارروپے مقررکی گئی۔ اسی طرح بیئرمیٹل اسٹنٹ کی قیمت22 ہزار، بیلون جن میں اسپیشل اسپیسیفکیشن کیٹیگری کی قمیت 17ہزار اور آرڈینری اسپیسیفیکیشن کیٹیگری کی قمیت11 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔