مستعفی اراکین سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانے کیلئے آپریشن شروع

 
0
71

ڈی نوٹیفائی ہونے والے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز رہائش خالی کروانے کا معاملہ ،مجسٹریٹ کی زیر نگرانی سی ڈی اے اہلکاروں نے آپریشن شروع کردیا

مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کے لاجز خالی کروائے جارہے ہیں،پارلیمنٹ لاجز میں فرخ حبیب کی رہائش خالی کرائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کا عملہ رہائش سے سامان نکال رہا ہے، ڈی نوٹی فائی ہونے کے بعد فرخ حبیب نے رہائش گاہ خالی نہیں کی تھی،8 ممبران نے رضاکارانہ طور پر رہائش گاہیں خالی کر دی ہیں