ڈالر کی قدر میں 5.2 روپے کا بڑا اضافہ، انٹربینک قیمت 276 روپے ہوگئی

 
0
70

ڈالر کی بلند پرواز کا تسلسل برقرار ہے آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر 276 روپے 57 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، آج انٹربینک میں ڈالر کی قدر ایک دم 5 روپے 65 پیسے کے اضافے سے 277 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی تھی تاہم مارکیٹ بند ہونے تک یہ اضافہ پانچ روپے 22 پیسے ہوگیا جس کے بعد آج ڈالر کی نئی انٹربینک قیمت 276.57 روپیکی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر یک دم 4 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 280 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام ماضی میں کیے گئے معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد نہ ہونے سے خائف ہیں اور انہی عوامل کے سبب آئی ایم ایف حکام نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ یہ نئی شرط بھی عائد کردی ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی قرض پروگرام سے متعلق ہم آہنگی کی بھی ضمانت دی جائے لیکن پاکستان میں جاری کشیدہ سیاسی ماحول کے تناظر میں تجارت وصنعتی شعبے اس حوالے سے غیر یقینی کیفیت سے دوچار ہوگئے ہیں اور زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس سے ڈالر کی اڑان دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹرز فارورڈ پر بھی کیش کرارہے ہیں جس سے مارکیٹ میں سپلائی بڑھ گئی ہے۔ بینکنگ سیکٹر میں اوورسیز ورکرز کا لیگل ریمی ٹینسز انفلو بڑھ گیا ہے۔بینکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران بینکوں کی ترسیلات زر کی گذشتہ چند روز میں یومیہ ترسیلات زر کی آمد 10 سے 12ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح ایکسپورٹرز نے بھی بیرونی ممالک سے اپنی برآمدی آمدنی کی 4 سے 5 ملین کے چھوٹے چنکس منگوا کر کیش کرانا شروع کردئیے ہیں جس سے ڈالر کی سپلائی اتار چڑھا کا سلسلہ بھی جاری ہے۔قدرے بہتر ہوگئی ہے تاہم مارکیٹ میں طلب و رسد کی بنیاد پر کاروباری دورانیے میں ڈالر کے