عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر پی ڈی ایم نے یوٹرن لے لیا

 
0
166

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر پی ڈی ایم نے یوٹرن لے لیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے حکومتی اتحادیوں کا حصہ لینے کا ارادہ بن گیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری ضمنی انتخابات میں میدان خالی نہ چھوڑنے کی تجویزدی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان کو منانے اور انتخابات میں متفقہ امیدوارلانے کے لئے وزرا پرمشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ ذرائع نے بتایا کہ تمام حلقوں پرمتفقہ امیدوار لانے کی تجاویز پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 16 مارچ کو شیڈول ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے کے بجائے سابقہ اراکین قومی اسمبلی کو میدان میں اترانے کا فیصلہ کیا ہے