سیاسی جلسوں اور ریلیوں میں اداروں پر تنقید اور توہین عدالت سے ادارے کمزور ہوں گے۔ سینیٹر رحمان ملک

 
0
8470

اسلام آباد اگست 11(ٹی این ایس)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما  و سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ملک کے سارے ادارے آئین کے دائرہ کار میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے  ہیں ،سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی جلسوں اور ریلیوں میں اداروں پر تنقید  اور توہین عدالت سے ادارے کمزور ہوں گے، ریلی میں سپریم کورٹ اور معزز ججز کی توہین کرنے  سے ملکی سیاست پر برے اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ  ہم سب چاہتے ہیں کہ ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی ہو۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا  کہ پاکستان   پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین قانون اور عدالتوں اور انکے فیصلوں کا احترام کیا ہے کسی فرد کا احترام آئین، قانون اور اداروں کے احترام سے بڑھ کر نہیں انہوں نے حکومت کی موجودہ  سیاسہ حکمت عملی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے  نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور حکومت جی ٹی روڈ سے ملک کے انتظامی  امور چلا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت اسطرح کے سیاسی لمبے ریلیوں کی اجازت نہیں دیتا   وفاقی و پنجاب حکومت سیکورٹی پر توجہ دیں اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں۔