ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے  سرینہ ہوٹل میں منعقدہ  تین روزہ ورکشاپ 

 
0
580

اسلام آباد،اکتوبر 13 (ٹی این ایس):ذہنی صحت کے عالمی دن کی مناسبت سے  سرینہ ہوٹل میں منعقدہ  تین روزہ ورکشاپ  ،جسکا اہتمام محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخواہ ،یونیسف پاکستان اور  ہالینڈ کی ایک این جی او ٹراما فاؤنڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا ،اختتام  پذیر ہوگئی ہے۔

ورکشاپ میں محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے صحت،تعلیم اور سماجی ویلفئیر کے محکموں سے  وابستہ حکمت سازوں اور ماہرینِ نفسیات نے اپنے علم،تجربہ اور مہارت کی روشنی میں صوبہ میں ذہنی صحت کو بہتر بنانے سے متعلق پنج سالہ منصوبہ کے لئے  ذریں آراء پیش کیں اور معروف طریقہ ہائے علاج کے بارے آگاہ کیا۔