اسلام آباد اگست 12(ٹی این ایس)وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے 2 جواں سالہ لڑکیاں گزشتہ سال 2016 سے لاپتہ،پولیس تاحال لڑکیوں کوتلاش کرنے میں ناکام ،پریشان حال والدین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقے سے دو جواں لڑکیاں اکتوبر 2016 سے لاپتہ ہیں،اس سلسلے میں اگر کسی کو ان لڑکیوں کے بارے میں معلومات ہوں تو وہ متعلقہ تھانے یا سی آئی اے پولیس سے رابطہ کر سکتاہے ،درست معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ورثاء کی جانب ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کابھی اعلان کیا گیا ہے اطلاع دہندہ سے متعلق تمام معلومات صیغہ راز میں رکھی جائیں گی۔