اسلام آباد 12اگست (ٹی این ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب پاکستان کے سترویں یوم آزادی خصوصی ٹرین کی روانگی کے موقع پر مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئیں ۔تفصیلات کہ مطابق خصوصی ٹرین کے ساتھ چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور کشمیر کے خوبصورت فلوٹ بھی بنائے گئے ہیں افواج پاکستان کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی فلوٹ بھی آزادی ٹرین کا حصہ ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عوام کی بڑی تعداد اسلام آباد کے مارگلہ ریلوے اسٹیشن پر آزادی ٹرین کے ساتھ ساتھ فلوٹس کو دیکھنے کیلئے موجود ہے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب خصوصی ٹرین کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو بھی کریں گی۔