تعلیمی ادارےکھولنے ہیں یانہیں؟ شفقت محمود نے بتا دیا

 
0
172

اسلام آباد 22 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہےکہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نےکئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہےکہ تعلیمی ادارےکھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارےکھولنے ہیں یانہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کورونا کی کئی پابندیاں دوبارہ نافذ کی گئی ہیں جب کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے کے لیے کل اجلاس طلب کیا گیا ہے۔