وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے نقل مکانی کرکے آنے والے موسمی پرندوں کی افزائش نسل اوران کومسکن کی فراہمی کیلئے جنگوں،پارکوں اور درختوں پر گھونسلے لگا دئے

 
0
956

اسلام آباد 21 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے نقل مکانی کرکے آنے والے موسمی پرندوں کی افزائش نسل اوران کومسکن کی فراہمی کیلئے جنگوں،پارکوں اور درختوں پر گھونسلے لگا دئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ہر سال ہزاروں کی تعداد میں مختلف رنگ نسل کے خوبصورت موسمی ملک کے دیگر علاقوں اور بیرون ملک سے پرندے نقل مکانی کرکے وفاقی دارالحکومت کارخ کرتے ہیں۔جبکہ اسلام آباد ہمیشہ سے ہی انواع و اقسام کے خوبصورت پرندوں کیلئے ایک پسندیدہ مقام رہاہے مقامی پرندوں کے علاوہ دیگر علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی بھی ایک بڑی تعداد اس شہرکارخ کرتے ہیں۔پرندوں کے ساتھ ان پرندوں کے شوقین حضرات کی بھی ایک بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔ایسے حضرات ان پرندوں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مواقع ڈھونڈتے ہیں۔انہی پرندوں اوران پرندوں کے شوقین حضرات کیلئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات ،جنگلات،گرین بیلٹس اور درختوں کے اوپر ان پرندوں کیلئے گھونسلے نصب کئے ہیں۔تاکہ نقل مکانی کرنے والے موسمی پرندے ان گھونسلوں میں اپنا مسکن بنا سکیں ۔