چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)نےکیپٹل ہسپتال کے نئےبلاکس کااچانک دورہ کیا۔جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا،اورجلداز جلدنئےبلاکس مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں

 
0
230

اسلام آباد 21 مارچ 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے)نےکیپٹل ہسپتال کے نئےبلاکس کااچانک دورہ کیا۔جاری تعمیراتی کام کاجائزہ لیا،اورجلداز جلدنئےبلاکس مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فوری طور پر نئے بلاکس کی فنشنگ کاکام مکمل کیاجائے۔اس موقع پر افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال2020میں کرونا وبا کے باعث لاک ڈائون،پرانے بلاکس گرانے اورسروسسز کی منتقلی کے باعث نئے بلاکس کی تعمیر میں تاخیر ہوئی ہے۔تاہم اب نئے بلاکس کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے۔مذکورہ بلاکس پرستمبر2019میں کام کاآغازہوا،جبکہ مزیدتین ماہ میں منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔ 5 منزلہ جدید ترین اضافی بلاک میں 100 بستروں کی سہولت موجود ہوگی، مزکورہ بلاک میں آئی سی یو (ICU) اور سی سی یو (CCU) کے شعبے قائم کیے جائیں گے۔بیسمنٹ کے ساتھ 5منزلہ عمارت کی بیسمنٹ میں تمام اوپی ڈیز،اور ڈائیگناسٹک سنٹرز قائم کئے جائیں گے،جبکہ 6 کنسلٹنٹس کے کمرے،8کمرےمیڈیکل آفیسرز کیلئے مختص کئےجائیں گے،اورڈائیگناسٹک پراسیجرز کیلئے4 کمرے رکھے جائیں گے۔ڈائیگناسٹک سروسز میں یہاں پر ای سی جی،ای ٹیٹی،ایکوکاڈیوگرافی اورگیسٹو اینڈواسکوپی کی جائے گی۔گرائونڈ فلور پر33بیڈ کامیل(مردانہ) میڈیکل وارڈ قائم کیا جائے گا،جبکہ فرسٹ فلور پرخواتین کا 33بیڈزپر مشتمل وارڈ بنے گا۔سیکنڈ فلورپر 16بیڈ اور سی سی یو اورایک اینجیوگرافی سیوٹ،وی آئی پی کارڈک روم،نرسسز اسٹیشن ،ڈیوٹی رومز،میڈیکل آلات کااسٹور بنایا جائے گا۔تیسرے فلور پر18بیڈز پرمشتمل آفیسرز میڈیکل وارڈبنایا جائے گا۔