وزیراعظم کا قوم کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ، آئسولیشن کی تصویر بھی جاری کردی

 
0
352

اسلام آباد 21 مارچ 2021 (ٹی این ایس): گذشتہ روز کورونا میں مبتلا ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے قوم کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان میں گذشتہ روز اس وقت ہل چل مچی جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

یہ خبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگل میں آگ کی طرح پھیلی، وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہوا جبکہ عالمی رہنماؤں نے بذریعہ ٹوئٹر وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستان میں متعدد ہیش ٹیگز وزیراعظم عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے زیر گردش رہے، تاہم صارفین کو وزیراعظم کی صحت سے متعلق تشنگی نہ ہوئی، جس پر آج وزیراعظم عمران خان آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اپنی آئسولیشن کی تصویر شیئر کردی۔

کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اپنے آفیشل پیچ پر آئسولیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئےقوم کے نام پیغام میں لکھا کہ نیک خواہشات پر عوام کا شکریہ۔

وزیراعظم کی جانب سے فیس بک پر کی گئی تصویر پر عوام کی بڑی تعداد اپنے کمنٹس کا اظہار کررہی ہے، ابھی تک اس تصویر کو 50 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔