قومی اسمبلی اجلاس، ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے فوری اقدامات کی قرارداد منظور

 
0
440

اسلام آباد اکتوبر 10(ٹی این ایس) ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے فوری اقدامات کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کرلی۔

منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شذرا منصب علی خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی قرارداد پیش کی۔ شیخ آفتاب نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ ڈپٹی سپیکر نے قرارداد منظوری کے لئے پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔