مریم نواز اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ

 
0
1986

اسلام آباد اکتوبر 10(ٹی این ایس)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ،اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا جس پرلیگی رہنما نے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر احتساب عدالت میں پیشی کے داماد اپنے سمدھی چودھری منیر کے گھر رہائش پذیر تھے ،آج صبح مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے مریم نوازسے ملاقات بھی کی جس میں پارٹی امور اور آئندہ کے حوالے سے مشاورت کی،مریم نواز نجی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہوں گی اور جمعرات کو واپس آئیں گی اور جمعہ کے روز احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔