وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے

 
0
381

کراچی 12اگست (ٹی این ایس ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے ۔تفسیلات کے مطابق وزارت کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپنے پہلے دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں کراچی پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور آئی جی سندھ نے وزیراعظم کا استقبال کیا مسلم لیگ ن اور اعلیٰ احکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی ان کے ہمراہ سفر میں موجود تھے ۔وزیر اعظم کراچی پہنچنے کے بعد سب سے پہلے مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے میں امن و امان کے اجلاس کی صدارت اور مختلف امور پر بات چیت بھی کریں گے ۔وزیراعظم کراچی میں میں موجود تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے ۔