گوجرانوالہ 12اگست (ٹی این ایس ) مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچہ جمورا کو جب گھومنے کو کہا جاتا ہے تو وہ کینڈا سے آجاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نے طاہر القادری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بچہ جمورا کو جب بھی گھومنے کے لیے بلایا جاتا ہے تو وہ کینڈا سے آجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہی جمہور کی علامت ہیں اور ریلی میں کوئی خریدے ہوئے بندے نہیں بلکہ ہر جگہ نئے لوگ شامل ہوتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف عوام کے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں اور ان کے علاوہ کوئی بھی ایسا لیڈر نہیں جسے عوام اتنا پسند کرتی ہو ۔عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کنٹینر سے ان کی ذاتی خواہشات پوری ہونے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔