نا اہل وزیر  اعظم نواز شریف کی زیر قیادت جی ٹی روڈ ریلی کا آج آخری راؤنڈ

 
0
432

گوجرانوالہ 12اگست (ٹی این ایس ) مسلم لیگ ن کے سربراہ  نواز شریف کی قیادت میں جی ٹی روڈ ریلی کا آج آخری راؤنڈ ہے ۔تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن  کی جی ٹی روڈ  ریلی کا آج آخری دن ہے نواز شریف کی قیادت میں یہ ریلی 9 اگست کو اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس سے اپنے سفر لاہور کے لیے نکلی تھی آج اس ریلی کا چوتھا دن ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کی ریلی نواز شریف کی قیادت میں کچھ ہی دیر میں لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گی۔ گجرانوالہ میں موجود عوام اور لیگی کارکنان نواز شریف کے گھر کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں ۔جیالوں کو آج بھی تگڑا ناشتہ کروایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے لیے بھی پر تکلف ناشتے  کا اہتمام  کیا گیا ۔ناشتے کے دوران ہی مشاورتی اجلاس بھی بلایا گیا جس میں نواز شریف کی سربراہی میں لیگی قیادت کی لاہور  حکمت عملی پر گفت وشنید کی گئی ۔