محمود اچکزئی کو نواز شریف سے ملاقات سے روک دیا گیا

 
0
632

اسلام آباد اگست 09(ٹی این ایس)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی اور سینیٹر عثمان کاکڑ کو اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقات سے روک دیا، جبکہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پارٹی قائد سے ملاقات کے لیے راولپنڈی روانہ ہوگئے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگومیں محمود اچکزئی نے بتایا کہ وہ دو ہفتے سے اسلام آباد میں ہیں مگر نواز شریف سے ملاقات کیلئے حکام ہر بار انہیں منع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے؟ میاں صاحب تین بار کے وزیراعظم ہیں، آئین ہر آدمی کوجیل میں کسی بھی شخص سے ملاقات کا حق دیتا ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب، سعود مجید ، برجیس طاہر اور خواجہ سعد رفیق سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے راولپنڈی سے روانہ ہوگئے ہیں۔مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق شہباز شریف بذریعہ موٹر وے راولپنڈی روانہ ہوئے ہیں، ان کے علاوہ مریم اورنگزیب، سعود مجید، برجیس طاہر اور خواجہ سعد رفیق بھی ہیں۔یہ تمام رہنما آج اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف سیاسی منظر نامے کے حوالے سے نواز شریف سے ہدایات لیں گے۔