بلوچستان، ٹرانسمیشن لائن ٹرپ، کئی اضلاع میں تاحال بجلی معطل

 
0
1326

کوئٹہ اگست 09(ٹی این ایس)گڈو سے بلوچستان جانے والی بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی، کیسکوذرائع کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے9اضلاع کوبجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔جن اضلاع کی بجلی معطل ہوئی ان میں کوئٹہ، نصیر آباد ، سبی، بولان، مستونگ ،نوشکی،چاغی، پشین اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں تاہم کوئٹہ کے بعض علاقوں کومتبادل ذرائع سے بجلی فراہم کردی گئی ہے۔کیسکو ترجمان کے مطابق گڈو سے بلوچستان آنے والی 220کے وی کی ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث ٹرپ کرگئی ۔فنی خرابی کی وجہ سے سے کوئٹہ، نصیر آباد، سبی، بولان، مستونگ، نوشکی، چاغی، پشین اور قلعہ عبداللہ کو بجلی فراہمی معطل ہوگئی، تاہم کوئٹہ کو ایک گھنٹے بعد متبادل ذرائع سے بجلی بحال کردی گئی جبکہ دیگر اضلاع کو بجلی کی بحالی کے لئے کو ششیں جاری ہیں۔