اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

 
0
505

لاہور اگست 09(ٹی این ایس)پیپلز پا رٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے سنجیدہ سیاست کا مظاہرہ کیا ، بلاول بھٹونے کہا ہمیں پارلیمان کے فروغ سے نہیں ہٹنا چاہیے، جماعتوں کو قائل کیا کہ پارلیمان میں جائیں۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تحفظ چاہتےہیں ا یسا قدم نہیں کہ جمہوریت کونقصان پہنچے ، اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں ، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے۔انھوں نے کہا درجہ چہارم کے لوگوں کو ملازمتیں قانون کے مطابق دی تھیں، عمران خان کےپاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے، اکثریتی جماعت کو حکومت نہ بنانے دینے کو کوئی پسند نہیں کرتا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں کا اقتدار اپنے ہی درمیان رکھنے کا تاثر غلط ہے، انتخابات پرجیتنے والوں سمیت سب نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ، میرے اور نواز شریف کے نیب کیس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔