پی سی بی میں بےضابطگیاں،رپورٹ عمران خان کوپیش

 
0
659

لاہوراگست 09(ٹی این ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ میں بےضابطگیوں کی رپورٹ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کوپیش کر دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈمیں دوستوں کوخلاف ضابطہ بھرتی کیا۔پی سی بی میں بےضابطگیوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق پی سی بی میں نائلہ بھٹی اورعون زیدی سمیت 20 افرادکوبھرتی کیاگیااور نائلہ بھٹی کوڈائریکٹرکے عہدے پرترقی دی گئی اورپی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ بورڈمیں دوستوں کوخلاف ضابطہ بھرتی کیا،اس لئے اب نجم سیٹھی کوصرف فارغ نہیں بلکہ حساب بھی لیاجائےگااور نجم سیٹھی کے ایف بی آرمیں کیسز کی بھی چھان بین ہوگی۔