نگراں وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے ووٹ کاسٹ کردیا

 
0
411

لاہورجولائی 25(ٹی این ایس)نگراں وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفر نے لاہور میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات بیرسٹرعلی ظفرنے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعدمختلف علاقوں کادورہ کیا اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہورہے ہیں،ہم نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے آج ملک میں الیکشن آزادانہ طریقے سے شفاف انداز میں ہورہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں کیونکہ جوآج ووٹ کاسٹ نہیں کرے گا کل شکوہ نہیں کرسکتا۔