لیسکو کے چیف فنانشل آفیسر مستعفی

 
0
397

لاہور،جنوری19 (ٹی این ایس): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو ) کے چیف فنانشل آفیسر حسیب حفیظ الدین نے استعفیٰ دیدیا ۔ بتایا گیا ہے کہ حسیب حفیظ الدین کو چند ماہ قبل ہی کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا تھا تاہم وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔