پشاور،جنوری 19 (ٹی این ایس):خیبر حکومت نے پی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 17 کے چار افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریوینو) چارسدہ عدنان ابرار اورایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرII- (تنگی) چارسدہ یوسف علی کو اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر اورکزئی ،اورکزئی ایجنسی ارشد جمیل کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ،سنٹرل کرم ،کرم ایجنسی اور سیکشن آفیسر محکمہ بین الصوبائی رابطہ حیدر حسین کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپراورکزئی ،اورکزئی ایجنسی تعینات کردیاگیا ہے۔ اس امرکا اعلان اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک اعلامیے میں کیاگیا۔