پشاور ، سرچ آپریشن کے دوران 10ملزم گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

 
0
343

پشاوراگست15(ٹی این ایس) پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ اور 10 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور اور اس کے گردونواح میں پولیس نے سرچ کرکے متعدد اشتہاری اور 10 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 54 کلاشنکوف، 78 رائفل، 274 پستول، 39 بندوق، 12 دستی بم، 12 کلاکوف، 2 راکٹ لانچر، 2 گولے اور مختلف بور کے 19 ہزار 300 کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ 10 کلوبارودی مواد بھی ملزمان کے قبضے میں تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا پولیس نے گرفتارملزمان کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے