توہین عدالت کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سمیت 14افراد کو نوٹس جاری کردیا

 
0
403

لاہور اگست 15(ٹی این ایس) توہین عدالت کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سمیت 14افراد کو نوٹس جاری کردیا جن میں وفاقی وزرا بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق آج لاہورہائیکورٹ میں جسٹس مامو ن رشید نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس میں درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دیے گئے ۔درخواست گزار آمنہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف نے اپنی نا اہلی کو سازش قرار دیا ،نواز شریف اور وفاقی وزرا ءکی تقاریر نہ صرف عدالت کی توہین بلکہ غداری کے زمرے میں آتی ہیں ۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ یہ غداری کیسے بنتی ہے؟۔اس پر درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ آئین کے تحت عدلیہ اور فوج پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی لیکن پھر بھی نواز شریف اور ان کے ساتھیوں نے مسلسل دونوں اداروں کو تنقید کا نشانہ بنا یا ۔اس موقع پر عدالت نے درخواست میں چند نقات پر سکم کی نشاندہی کی تو ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے اسی وقت سکم دور کردیے ۔بعد ازاں عدالت نے نواز شریف سمیت 14افراد کو نوٹسز جاری کردئیے جن میں خواجہ سعدرفیق ،خواجہ آصف ،اسحاق ڈار ،دانیال عزیز ،طلال چوہدری اور رانا ثنا اللہ کے نام بھی شامل ہیں ۔