آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے 9 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے

 
0
414

لاہور مئی 21 (ٹی این ایس): ایڈیشنل ایس پی راول ٹاؤن راولپنڈی محمد عثمان طارق بٹ کو ایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ، ایس پی انویسٹی گیشن بھکر محمد اکرم خان نیازی کو سنٹرل پولیس آفس لاہور، ایس ڈی پی او قلعہ گجر سنگھ لاہور فخر بشیر راجہ کو ایس ڈی پی او چوہنگ لاہور۔ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی اسد اللہ کو ایس ڈی پی او مٹھا ٹوانہ خوشاب، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم پاکپتن غلام محمد کو ایس ڈی پی او عارفوالہ پاکپتن۔ ڈی ایس پی سٹی،سی ٹی پی ملتان محمد طارق کو ایس ڈی پی او جام پور،راجن پور۔ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی محمد ارشد کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب کے سپرد۔ تقرری کے منتظر ڈی ایس پی تاثیر احمد ڈارکی خدمات مزید تعیناتی کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب کے سپرد۔ ڈی ایس پی لیگل -Iلودھراں توقیر انور کو ڈی ایس پی لیگل بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔